متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : دبئی کے رہائشیوں کیلئے خوشخبری ، اب یکم جنوری سے ای سکوٹر 10 اضلاع میں چلائی جا سکیں گی

خلیج اردو 11 دسمبر 2021
دبئی : یکم جنوری 2022 سے دبئی میں شہریوں اور رہائشیوں کیلئے اب دس اضلاع میں ای سکوٹر چلانے کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اس حوالے سے دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے کے اعلی عہدیدار نے تصدیق کی ہے۔

آر ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور چیئرمین بورڈ آف ایگزیکٹو مطار محمد الطیار کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دبئی ایگزیکٹیو کونسل کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے جہاں کونسل نے پوبیلٹی پلان اور ای اسکوٹر پالیسی کی منظوری دی تھی۔

ہفتے کے روز الطیار نے اعلان کیا کہ الیکٹرک اسکوٹر کے حوالے سے انفراسٹرکچر بنانے کا پہلا مرحلہ شروع کیا گیا ہے جس میں دس اضلاع میں ای اسکوٹر کی سہولت دینے کا پلان موجود ہے۔

اب تک ٹرائل فیز میں جو 2020 میں اکتوبر سے شروع ہوا تھا اور اس وقت صرف 5 ضلعوں میں اس کی اجازت تھی۔ آر ٹی اے نے بتایا ہے کہ ستمبر تک ای سکوٹرز نے آدھے ملین تک کی رائیڈ لگائیں ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ مستقبل میں اس کا دائرہ کار وسیع ہوگا اور 23 اجلاع میں ای سکوٹرز کی سہولت دی جائے گی۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button