متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات سب سے زیادہ آبادی کو کرورنا کی ویکسین لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

خلیج اردو 11 نومبر 2021

دبئی:امریکی جریدے نیویرک ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات سب سے زیادہ 89 فیصد شہریوں کو کورونا کی ویکیسین لگانے کے ساتھ زیادہ ویکسین لگانے والے ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔

متحدہ عرب امارات نے امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، پورتگال،اور جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

انڈیکس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی تقریب 89 فیصد آبادی کو ویکسین کی دو خوراکیں مل چکی ہیں اور اب تک 21.3 ملین تک تقسیم کی جا چکی ہے۔

متحدہ عرب امارات وبائی امراض کے پھیلاو کے بعد موثر اور تیز رفتار اقدامات کے ذریعے علاقائی اور عالمی سطح پر اس اعلی درجے تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔

متحدہ عرب امارات نے وائرس سے زیادہ موثر طریقے سے نمٹا اور ویکسینیشن اور تقسیم کے لیے قومی مہم شروع کرنے والے دنیا کے سرفہرست ممالک میں سے ایک ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق پوری دنیا سے 4.02 بلین سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین کی خوراک مل چکی ہے جو کہ دنیا کی آبادی کی تقریبا 52.3 فیصد کے برابر ہے۔

پرتگال اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جس کی 87 فیصد آبادی نے ویکسین حاصل کی۔ملٹا اس فہرست میں 85 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

SOURCE: KHALLEJTIMES

 

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button