متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات سے پاکستان سفر کرنے والے مسافروں کیلئے کرونا وائر سے متعلق نئی ہدایات

ابوظبہی : ابوظبہی میں پاکستان کے سفارت خانے کی جانب سے کرونا وائرس کے حوالے سےتازی ترین ہدایات جاری کیں ہیں۔

یہ ہدات یو اے ای سے پاکستان سفر کرنے والے مسافروں پر 8 دسمبر 2021 سے نافذ العمل ہوں گی ۔

1۔ پاکستان سفر کرنے والے 6 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام مسافروں ( ملکی ، غیر ملکی ) کے پاس سفر شروع کرنے سے 48 گھنٹوں کے دوران کیا گیا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔ تاہم ڈی پورٹ کیے جانے والے مسافر پی سی آر ٹیسٹ کرانے سے مستثنیٰ ہیں۔

متحدہ عرب امارات سے گزرنے والے مسافروں کی پاکستان آمد پر بالاتتیب اے آئی ٹی ٹیسٹ کیا جاکہ تمام بالواسطہ پروازوں کے ذریع اومیکرون ویرینٹ سے بچاؤ کو یقینی بنایا جائے گا۔

-متحدہ عرب امارات سے پاکستان سفر کرنے والے مسافر جو امارات میں کرونا ویکسین کروانے سے کسی وجہ سے قاصر ہیں ، بورڈنگ سے پہلے متعلقہ ایئرلائن اور ایمیگریشن کو درست ثبوت فراہم کرنے پر ویکسین کروانے سے مستثنیٰ ہونگے۔

ان میں مندرجہ ذیل افراد شامل ہیں۔
جن کا ویزہ ختم ہوچکا ہے کسی وجہ سے وہ ملک بدر ہورہے ہیں تو دستاویزات فراہم کرنے ہوں گے۔
زیرالتوا عدالتی مقدمات میں ملوث افراد۔
حمل والی عورتیں اور پاکستان میں جزوی ویکسین لینے والے افراد۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button