متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : شہریوں کی جانب سے پولیس کو کورونا خلاف ورزیوں سے متعلق ہزاروں شکایتوں کے انبار لگ گئے

خلیج اردو
08 جنوری 2021
دبئی : رہائشیوں نے کورونا وائرس سے متعلق 1000 کیسز کی اطلاع دی ہے جس میں حکومت کی جانب سے رکھے گئے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے خلاف شکایت کی گئی ہے۔

دبئی پولیس نے ہفتے کو بتایا ہے کہ دبئی پولیس کال سنٹر 901 اور پولیس آئی سنٹر کے اپلیکیشن پر موصول ہونے والی شکایتات میں عوام پولیس کی مدد کررہی ہے۔ یہ اس کے بعد ہوا ہے جب پولیس نے ٹویٹر پر عوام سے کہا کہ وہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے خلاف شکایت کرکے کورونا کے انسداد میں اپنا کردار ادا کرے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ان شکایات میں ماسک نہ پہننے ، سماجی فاصلہ قائم نہ رکھنے ، غیر ضروری اجتماعات وغیرہ سے متعلق عوام نے اطلاع دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے تک پولیس کو 893 شکایات 901 پر کال کرکے موصول ہو گئیں ہیں جس میں عوام کی جانب سے کورونا ضوابط کی خلاف ورزیوں سے اگاہ کیا گیا ہے جبکہ 82 شکایات پولیس کے آئی اپلیکیشن سے درج کی گئیں ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button