متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: غیر قانونی ٹیکسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 41 گاڑیاں ضبط ، ڈیٹا اور کاروباری انٹیلی جنس ایپلی کیشنز کا استعمال کرکے خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑا گیا

خلیج اردو

دبئی: دبئی میں غیر قانونی ٹیکسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد 41 گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔ دبئی پولیس اور روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی مشترکہ مہم نے جیبل علی میں بغیر لائسنس کے مسافروں کی نقل و حمل کے خلاف کارروائی کی۔

 

اعدادوشمار کے مطابق کل 39 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جن میں سے 25 غیر قانونی طور پر مسافروں کی نقل و حمل اور باقی غیر قانونی کاروبار کو فروغ دینے کی تھیں۔

 

اس مہم میں ان مسافروں کو لے جانے کے لیے استعمال کی جانے والی بغیر لائسنس گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جن کا ڈرائیور کے ساتھ کوئی سماجی تعلق نہیں ہے ۔ سوشل میڈیا یا ذاتی طور پر مارکیٹنگ کے ذریعے غیر قانونی سروس کے فروغ پر بھی کریک ڈاؤن کیا گیا۔

 

” پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی کے ڈائریکٹر سعید البلوشی کا کہنا تھا کہ اس غیر قانونی طرز عمل کو روکنے کے لیے حکام خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے اور اس میں ملوث گاڑیوں کو ضبط کررہے ہیں۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button