متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : متحدہ عرب آمارات آنے والے مسافروں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان ہو گیا

خلیج اردو
16 مئی 2021
دبئی : ابوظبہی حکام نے اتوار کو ایک پلان جاری کیا ہے جس میں سیاحتی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے سے متعلق اگاہ کیا گیا ہے۔ یکم جولائی سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کرنے کی شرط کا خاتمہ ہوگا۔

موجودہ ہدایات کے مطابق گرین لسٹ میں شامل ممالک کے مسافروں کیلئے قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ان مسافروں کو صرف کرونا پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوا کر آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر صرف کرونا ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی۔ انہیں چوتھے دن پر بھی کرونا ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی۔

ان ہدایات کا اطلاق متحدہ عرب امارات کے تمام شہریوں اور ابوظہبی کے رہائشیوں پر ہوتا ہے جنھیں کم از کم 28 دن قبل اپنی دوسری ویکسین کی خوراک مل چکی ہے جسے الہوسن ایپ پر ویکسین کی رپورٹ میں ڈاکومنٹ کیا گیا ہے۔

وہ مسافر جنہوں ویکسین نہیں لگوائے ہوں انہیں
6 دن بھی ایک اور 12 دنوں کے بعد دوسرے پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی اور انہیں قرنطینہ کرنے سے استثنیٰ ہوگا۔

وہ لوگ جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائے ہوں اور وہ گرین لسٹ کے علاوہ دوسرے ممالک سے آنے والے شہریوں کو ملک پہنچنے پر 10 دنوں کیلئے قرنطینہ کی ضرورت ہوگی ۔ وہ یہاں پہنچ کر پی سی آر ٹیسٹ اور اٹھویں دن پر پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button