متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ملک کے کچھ رہائشیوں کیلئے حکومت نے بس کے کرایوں میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے

خلیج اردو

عجمان: عجمان ٹرانسپورٹ اتھارٹی (اے ٹی اے) نے منگل کو مسر کارڈ رکھنے والے طلباء کے لیے 30 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد طلباء کو پبلک بسیں استعمال کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

 

امارات میں بسوں کے بیڑے کو پبلک ٹرانسپورٹ سروسز کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے حال ہی میں اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ اتھارٹی نے عوام کی خدمت کے لیے مزید دو قسم کی بسیں شامل کیں جن میں سے ایک 12 اور دوسری 14 افراد کی گنجائش والی بس ہے۔

 

میسر کارڈ اتھارٹی کی آفیشل ویب سائٹ www.ta.gov.ae،شیخ عبداللہ بن راشد النعیمی اسٹریٹ پر عجمان سینٹرل بس اسٹیشن جاکر خریدے جا سکتے ہیں۔

 

مسر کارڈ کی قیمت 25 درہم ہے جس میں 20 درہم آتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button