متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : موسم سرما کیلیے تازہ ترین ٹریول ایڈوایزری جاری کر دی گئی ہے

خلیج اردو
دبئی : موسم سرما میں عوام کی بڑی تعداد سیروسیاحت میں مصروف رہتی ہے۔ جہاں دنیا بھر سے پوگ دبئی آتے ہیں وہاں دیگر ممالک کیلئے دبئی کے شہریوں کی سیاحت بھی عروج پر رہتی ہے۔

ایسے میں دبئی کی ہیلتھ اتھارٹی ڈی ایچ اے نے تازہ ترین سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے تاکہ وہ کرونا وائرس کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

اتھارٹی نے مسافروں کو سفر سے پہلے اور بعد میں مختلف مراحل سے گزرنے کا کہا ہے تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کا سفر محفوظ ہے۔

مسافروں کیلیے ضروری ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ وہ کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں۔
ٹریولرز کلینک میں اپوائنٹمنٹ بک کریں تاکہ یقینی بنایا جائے کہ آپ کسی بھی طرح کے انفیکشن ، مرض ، موسمی اثرات کی الرجی سے متائثرہ نہیں اور آپ کو اپنی منزل سے متعلق سینیٹری ، کرونا وائرس کی شرح اور دیگر لوازمات کا پتہ چل سکے۔

جس ملک میں جانا ہوں اس کے تمام تر اپڈیٹس سے باخبر رہیں۔ جس ملک میں جانا ہو وہاں کے متعلقہ تمام طریقہ کار سے خود کو آگاہ رکھیں۔ ایسے ہوٹل کا انتخاب کریں جہاں بہترین حفاظتی تدابیر اختیار کیے گئے ہوں۔

اپنے ساتھ ہینڈ سینیٹائزر ، ماسک ، داستانے اور دیگر ضروری اشیاء اپنے پاس رکھیں۔ اپنے ہاتھوں کو سینٹائیز کیا کریں، اپنی چیزیں اور ذاتی استعمال کی اشیاء کسی سے شیئر نہ کریں۔

رقم ادائیگی کیلیے ایسا طریقہ استعمال کریں کہ آپ کا کسی بھی طرح سے کسی سے جسمانی کنٹیکٹ نہ ہو۔ کرونا ٹیسٹ اور قرنطینہ سے متعلق باخبر رہیں۔

اگر آپ کو کسی بھی طرح کے علامات ہوں تو فوری طور پر کرونا پی  سی آر ٹیسٹ کیجیے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button