متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں اس رفتار کیسے ڈیلوری رائیڈرز کو سپورٹ کیا جاتا ہے؟

خلیج اردو
دبئی : اس رمضان متحدہ عرب امارات میں ڈیلیوری رائیڈرز کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ پولیس اور دیگر حکام کے ساتھ، کمپنیاں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہی ہیں کہ رائیڈرز کی صحت محظوظ رہے۔ اس حوالے سے روزہ داروں کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔

کمپنی افطار کے وقت آرڈرز میں تاخیر کر رہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ روزہ دار ڈیلیوری رائیڈرز پر کوئی دباؤ نہ ہو۔

” غید ال مکاؤئی، نائب صدر، فوڈ کریم کا کہنا ہے کہ ہم نے رائیڈرز کو افطار کرنے کی اجازت دینے کے لیے 30 منٹ کے دورانیے کے آرڈر دینے سے روک دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رمضان افطار کرنے سے پہلے کے 15 منٹ میں ہم آرڈر دینے کو روک دیتے ہیں اور رائیڈرز کو بغیر جلدی محسوس کیے افطار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

عام طور پر افطاری کے بعد ان کے پاس افطار سکون سے کرنے کے لیے تقریباً 20-25 منٹ ہوتے ہیں اس سے پہلے کہ وہ واپس نکلیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہمارا اگلا گاہک وقت پر کھانا حاصل کر سکے۔
"افطار کے وقت ڈیلیوری کے علاوہ، ایک اور چیلنج جس رائیڈرز کو سامنا کرنا پڑتا ہے ، وہ ہے کھانے کے لیے جگہ تلاش کرنا ہے۔ ہم نے اس چیلنج پر کام کرنے کا ایک طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

ہمارے کچھ ریسٹورنٹ پارٹنرز پیر اور منگل کو رائیڈرز کو کھانے میں افطار سروس فراہم کریں گے اور دوسرے پورے مقدس مہینے میں بدھ سے جمعہ تک پک اپ کھانا دیں گے۔

کریم کی طرح دیگر گمپنیوں نے بھی مختلف آسانیاں متعارف کرائی ہے تاکہ رائیڈرز کیلئے روزے کی حالت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

SOURCE: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button