متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں انڈے کے سائیز کا نایاب ہیرا نیلام کیا جائے گا

خلیج اردو
27 فروری 2021
ماسکو : دبئی میں روسی ریاست کے زیرانتظام کام کرنے والی ہیرے کی پیدوار کی کمپنی آلروسی 242 کیرٹ کا ہیرا دبئی میں نیلام کرے گا جس کی مارچ 22 کو بولی لگائی جائے گی۔

یہ اس صدی کا سب سے بڑا ہیرا ہے جو سائیز میں چھوٹے انڈے کے برابر ہے۔

آلروسہ دنیا میں ہیرا کی پیدوار کی سب سے بڑی کمپنی ہے جو اینگلو امریکن یونٹ ڈی بیئر کے ساتھ مقابلہ کرتی ہے۔

وہ بغیر تراشہ گیا ہیرا جسے بعد میں ہموار بنایا جا سکتا ہے اور وہ 100 کریٹ سے بڑا ہو تو وہ کافی نایاب ہوتا ہے۔ آلروسہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا مثالی ہیرا ہے۔

اس سے 5 سال قبل الروسہ نے ایسی نوعیت کی ہیرے کو فروخت کیا تھا۔ روسی قوانین کے مطابق ایک کان کن کیلئے لازمی ہے کہ وہ 50 کیریٹ سے بڑا ہیرا پہلے ریاست کو پیش کرے گا۔

اس بار بولی 2 ملین ڈالر سے شروع ہوگی ۔ اس ڈائمنڈ کو الروسہ کے 100 ویں بڑے عالمی نیلامی میں پیش کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button