متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ایک خاتون کو اپنی دوست سے لیا گیا 255,800 درہم ادھار واپس کرنے کا حکم دے دیا گیا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں ایک بیس سال کی ایک عرب خاتون کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 255,800 درہم اپنی دوست کو واپس کرے جو اس نے دوست سے ادھار لیا تھا۔

العین کی ابتدائی عدالت کی سرکاری عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ دوست نے خاتون کے خلاف مقدمہ دائر کیا اور مطالبہ کیا کہ اس کی دوست اسے رقم واپس ادا کرے۔

مدعی نے اپنے مقدمے میں کہا کہ اس کی دوست نے مدد کے لیے واٹس ایپ کے ذریعے اس سے رابطہ کرکے بتایا کہ اسے مالی مسائل کا سامنا تھا جس کی وجہ سے اس کا کاروبار خطرے میں پڑ رہا تھا اور اس نے اپنی دوست سے اسے رقم ادھار دینے کی التجا کی۔

مدعی نے عدالت میں بینک ٹرانسفر کی رسیدوں کی وہ کاپیاں بطور ثبوت پیش کیں کہ اس نے رقم اپنی دوست کے اکاؤنٹ میں منتقل کی۔

خاتون نے کہا تھا چند ماہ میں رقم واپس کرنے کا وعدہ کیا تھا جب اس کا کاروبار بہتر ہو گا۔ تاہم جب کئی ماہ بعد مدعی نے اپنی کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے رقم مانگی تو خاتون نے صاف انکار کر دیا۔

اپنے مقدمے میں، مدعی نے کہا کہ مدعا علیہ نے اسے مالی نقصان پہنچایا کیونکہ اگر وہ رقم اسے پہلے واپس کر دی جاتی تو وہ اس پر منافع کما سکتی تھی۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے مدعا علیہ کو حکم دیا کہ وہ اپنی دوست سے لی گئی رقم واپس کرے اور مادی نقصانات کے لیے اضافہ 5000 درہم کے ساتھ اپنے دوست کے قانونی اخراجات ادا کرے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button