متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ایک پاکستانی فوڈ ڈیلوری بوائے کی ایمانداری : ایسا اقدام کے ہر طرف انٹرنیٹ پر ملک کی عزت افزائی کی

خلیج اردو
دبئی : 35 سالہ پاکستانی فوڈ ڈیلوری بوائے منظر عباس جو دس سالوں سے یو اے ای میں یہ کام سر انجام دے رہا ہے، اپنی ڈیوٹی پر تھا اور کھانا پہنچانے نکلا تھا کہ اسے راستے میں ایک بیگ نظر آیا ۔

عباس جو طلابات کا رائیڈر ہے ، شادجہ یونیورسٹی سٹی میں پچھلے ہفتے آرڈر ڈیلوری کیلیے جارہا تھا کہ راستے میں اسے ایک بیگ ملا جس میں سامان تھا۔

وہ سامان کے قریب کھڑا رہا اور اسے یہ امید تھی کہ مالک سامان لینے لازمی آئے گا۔ عباس سامان کے ساتھ انتظار کرتا رہا۔

جب کوئی نہیں آیا تو عباس نے بیگ کی تلاشی لی اور اسے سامان میں ایک بیس ہزار درہم کا چیک ملا جو یونیورسٹی کی فیس تھی۔ اس کا شناختی کارڈ تھا اور اہم پیپر تھے۔

جب اسے معلوم ہوا کہ بیگ کے مالک کا نمبر بھی دستاویزات میں لکھا ہے تو اس نے کال شروع کی۔

عباس کا کہنا ہے کہ انہوں نے دس سے بارہ کالیں کیں جہاں اسے کسی قسم کا کوئی ریسپانس نہیں ملا۔ میں نے اسے واٹس اپ میسج کیا اور ان کو اطلاع دی کہ ان کا بیگ ان کے پاس ہے۔

جب رابطہ ہوا تو مصری خاندن نے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس کی ایمانداری پر فخر کیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button