متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں حکمرانوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پروفائل کیوں تبدیل کروائے؟

خلیج اردو
17 مارچ 2021
دبئی : اگر آپ سوشل میڈیا کے وہ استعمال کنندہ ہے جو چیزوں کو زیادہ غور سے دیکھتا ہو تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں اور حکومتی اداروں کے پروفائل تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم ، ابوظبہی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان کے پروفائل پکچرز منگل کے روز تبدیل کر دیئے گئے۔

انہوں نے اپنے پروفائل پکچر 2021 میں متحدہ عرب امارات کے 50 سال ہونے سے متعلق تبدیل کیے ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے منگل کے روز ٹویٹ کیا کہ متحدہ عرب امارات نے پہلے 50 سالوں میں تاریخ ساز ترقی کی۔ یہ اس خطے کی سب سے بہترین ترقی تھی۔ یہ اس خطے کیلئے اور ملک کیلئے خوشحالی اور اچھائی کے سال تھے۔

دونوں نے اس اہم موقع کے حوالے سے اپنے پروفائل تصویروں کو تبدیل کیا۔ اس سے قبل انہون نے متحدہ عرب امارات کے امید مشن کے مریخ پر پہنچنے پر اپنے پروفائل تصویریں بدلیں تھیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button