متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں رمضان کی شروعات : ایمانداروں نے پہلی نماز تراویح ادا کر لی

خلیج اردو
دبئی: رمضان المبارک کی شروعات کی علامات ہلال کے نظر آنے کا اعلان ہوگیا ہے جو متحدہ عرب امارات میں دو اپریل بروز ہفتہ پہلا روزہ رکھنے کی نوید ساتھ لایا ہے۔

یکم اپریل کو باضابطہ طور پر شعبان کے مہینے کا آخری دن شمار کیا گیا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی نے اس بات کا اعلان نماز مغرب کے بعد کیا۔

اس کے بعد نماز تراویح کیلئے نمازیوں نے بڑی مقدار میں مساجد کا رخ کیا۔ الفاروق عمر بن الخطاب مسجد سمیت متحدہ عرب امارات کے آس پاس کی دیگر مساجد میں بھی نماز تراویح ادا کی گئی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button