متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں شاپنگ کے دوران پارکنگ کا مسئلہ ہوگیا بہت آسان : اب پارکنگ سلاٹ ڈھونڈنے کی پریشانی نہیں ہوگی

خلیج اردو
دبئی :دبئی میں خریداری کیلئے جانے والے افراد جنہیں مالز میں پارکنگ تلاش کرنا مشکل لگتا ہے وہ جلد ہی اپنے لیے پارکنگ سے متعلق جگہوں کی آن لائن پری بکنگ کر سکیں گے۔

ماجد الفطیم جو دبئی بھر میں بڑے شاپنگ مالز کا مالک ہے اور چلاتا ہے۔ ایک نئے سسٹم کے ٹرائلز چلا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین مال تک پہنچنے سے پہلے اپنی پارکنگ کی جگہ کو آن لائن بک کروا سکیں گے۔

” خریدار مال آف دی ایمریٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے پارکنگ پری بکنگ سیکشن میں اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ شامل کر سکتے ہیں۔ مال میں آمد کا وقت اور پارکنگ گاہکوں کے لیے مخصوص زون میں بک کی جائے گی۔

مطالعہ کے پہلے دور کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ صارفین سب سے زیادہ مستقبل کے سٹی سینٹر مالز کو ایسی جگہوں کے طور پر دیکھنا چاہیں گے جو خوراک، صحت اور تندرستی، ہائبرڈ اور آسان خدمات کے ساتھ ساتھ نئے تجربات پیش کرتے ہوں۔

پارکنگ سروس کی پری بکنگ فی الحال مفت ہے اور اس اسکیم کو دوسرے مالز میں بھی لاگو کیا جائے گا۔ سسٹم آپ کے نمبر پڑھتا ہے، گیٹ کھولتا ہے اور آپ خود بخود پارک کر سکتے ہیں اور یہ مفت سروس ہے۔

یہ گروپ ووکس سینما میں فلمیں دیکھنے کے لیے آنے والے لوگوں کے لیے میردف سٹی سینٹر میں پارکنگ کی پری بکنگ کے لیے ٹرائلز بھی چلا رہا ہے۔

ماجد الفطیم متحدہ عرب امارات میں 18 مال برانڈز کے مالک ہیں جن میں سٹی سنٹر، مائی سٹی سنٹر، ماتاجیر اور مال آف امارات شامل ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button