متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں عید کی نماز کیلئے اپڈیٹ شدہ پروٹوکول کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بدھ کے روز آمدہ عید الفطر کے لیے تجدید شدہ کرونا وائرس کے حفاظتی پروٹوکول کا اعلان کیا ہے۔

حکام نے 27 اپریل کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران نظرثانی شدہ حفاظتی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے نمازیوں کو عید الفطر کی صبح سویرے نماز میں شرکت کے دوران ماسک پہننے اور سماجی دوری کے اصولوں کو برقرار رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

شہریوں اور رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ الہوسن اپلیکیشن پر گرین پاس کو برقرار رکھیں اور کمزور طبقہ لازمی طور پر محتطاط رہیں۔

نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ ایسے میں جب متحدہ عرب امارات اور اس کی قیادت نے متعدد طریقوں سے وبائی مرض پر قابو پالیا ہے، اس کامیابی کو برقرار رکھنے کیلئے کرونا سے بچاؤ کے احتیطاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

حکام نے رہائشیوں اور سیاحوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے پیاروں کے ساتھ حفظان صحت کا اخیال رکھتے ہوئے عید منانے کے لیے حکام کے ساتھ تعاون کریں۔ این سی ای ایم اے نے لوگوں کو سب سے زیادہ کمزور طبقے کو وائرس سے بچانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

عید الفطر کی نماز کے لیے تجدید شدہ پروٹوکول یہ ہیں:

پروٹوکول عید کی تقریبات سے متعلق شرائط بھی طے کرتا ہے جس میں الہوسن اپلیکیشن پر ایک درست گرین پاس کو یقینی بنانا اور حفاظتی طریقہ کار پر عمل کرنا، فیس ماسک پہننا اور سماجی فاصلے کی مشق کرنا شامل ہے۔

مساجد کے باہر کے علاقوں میں مساجد کے قریب پارکوں اور پارکنگ لاٹس میں جمع ہونے کے امکان کے ساتھ جسمانی دوری کے اسٹیکرز آویزاں کرنے چاہئیں۔

عید کے دن نماز فجر کے بعد مساجد کے دروازے نماز عید کے لیے کھولے جائیں تاہم کھلے میدان میں اجتماعات کے وقت مقررین نماز سے آدھا گھنٹہ قبل تکبیریں نشر کریں۔

نماز اور خطبہ کا دورانیہ 20 منٹ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے اور نمازیوں کے داخلی اور خارجی راستوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ پولیس پٹرولنگ، رضاکاروں اور اماموں کی نگرانی میں ہوں تاکہ زیادہ رش کو روکنے اور نماز کو منظم طریقے سے ادا کرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔

نمازیوں کو ہر وقت ماسک پہننا چاہیے اور ایک میٹر کے فاصلے کو برقرار رکھنا چاہیے، نیز ذاتی یا ڈسپوزایبل عبادت کے قالین کا استعمال کرنا چاہیے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اجتماعات سے گریز کریں اور نماز کے بعد مصافحہ کریں۔ عید کے تحائف دینے کے لیے الیکٹرانک متبادل ذرائع کا استعمال کریں اور خاندان کے افراد اور رشتہ داروں تک جشن منانے کو محدود رکھیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button