متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں لانڈری کی دوکانوں کو کیوں بند کیا جارہا ہے؟ حکام نے تفصیلات جاری کردیں۔

خلی اردو
شارجہ: شارجہ میں حکام نے بلدیہ کی جانب سے مقرر کردہ صحت اور حفاظت کے معیارات پر عمل نہ کرنے پر امارات کے مختلف حصوں میں 3,000 لانڈری کی دکانیں بند کیں ہیں۔

ہیلتھ کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی سربراہ رقیہ ابراہیم نے بتایا کہ شارجہ بلدیہ لانڈریوں کا وقتاً فوقتاً اور اچانک معائنہ کرتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صحت کے مطلوبہ معیارات کی تعمیل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف انتظامی اور قانونی اقدامات کیے جاتے ہیں۔

بلدیہ نے بتایا کہ لانڈریوں کو صحت اور حفاظت کی 15 اہم شرائط پر عمل کرنا پڑتا ہے۔ دھونے اور خشک کرنے کے آلات، صفائی اور دیکھ بھال کا خیال رکھنا، یقینی بنانا کہ فرش کو صحیح طریقے سے صاف کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق کپڑوں کیلئے کنٹینرز ، اسٹوریج شیلف فراہم کرنا، بیگ اور پلاسٹک فراہم کرنا۔ ڈھانپنا، سہولت کی حفظان صحت کو برقرار رکھنا اور آلات کی صفائی کو یقینی بنانا، کیڑوں پر باقاعدہ کنٹرول کو یقینی بنانا ہوگا۔

لانڈری فارمز میں کام کرنے والے کارکنوں کو بھی مناسب یونیفارم پہننے کی ضرورت ہے دکان پر فرسٹ ایڈ باکس ہونا چاہیے، مناسب روشنی اور وینٹیلیشن ہونا چاہیے۔ہدایت کی گئی ہے دیواروں، فرشوں اور چھتوں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے ، تمام ملازمین کو ہیلتھ کارڈ فراہم کیے جانا لازم ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button