متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کیلئے سفارت خانے کی جانب سے اہم اعلان جاری

خلیج اردو

27 نومبر 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانیوں کیلئے پاکستانی سفارتخانے نے اہم اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اورسیز پاکستانیوں کیلئے حکومت نے پاور آف اٹارنی کی آٹومیشن کی سہولت کا آغاز کیا ہے۔

یہ سروس اب امریکہ اور برطانیہ میں پاکستانی سفارت خانوں میں دستیاب ہے اور جلد ہی یو اے ای سمیت دنیا بھر میں مقیم تمام پاکستانیوں کیلئے دستیاب ہوگی۔

پاور آف اٹارنی کی ڈیجیٹیلائیزیشن کے ساتھ اب عمل درآمد کرنے والوں کو پاور آف اٹارنی کی تصدیق کیلئے سفارت خانہ میں ذاتی طور پر حاضر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس سروس کی دستیابی سے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو پاور آف اٹارنی کی تصدیق کیلئے سفارت خانہ میں ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہونا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button