ٹپسمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے قوانین : کام کے دوران وقفہ ملنا لازمی ہے

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے قوانین ملازمین کے حقوق کو یقینی بناتا ہے۔ اگر کام کے دوران آپ کو وقفہ نہ دیا جائے تو یہ بنیاد حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اس حوالے سے ایک صارف کا سوال اور اس کا جواب آپ کیلیے مفید ہو سکتا ہے۔

سوال : میں نے حال ہی میں ملازمت سے متعلق قوانین پڑھے ہیں۔ ان قوانین کے مطابق لازمی ہے کہ آپ کو کام کے دوران وقفہ ملے۔ اگر آجر مجھے یہ وقفہ نہیں کرنے دیتا تو اس کے خلاف میں کہاں شکایت کر سکتا ہوں؟

جواب : آپ کے سوال کو دیکھتے ہوئے یہ فرض کیا جارہا ہے کہ آپ ایک ایسی کمپنی میں ملازم ہے جو جو یو ات ای کی ایک نجی کمپنی ہے۔

ایسے میں وفاقی فرمان نمبر 33 جو 2021 کا ہے، یہاں لاگو ہوتا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ایک ملازم کو وقفہ یا بریک کا حق ہے اور یہ ایک گھنٹہ سے کم نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ایک ملازم پانچ مسلسل گھنٹوں کیلیے کام نہیں کر سکتا۔

آپ اپنے آجر سے اپروچ کر سکتے ہیں اور اس سے درخواست کر سکتے ہیں کہ وہ ملازمت کے قانون میں دیا گیا بریک دے۔

اگر آپ کا آجر اس پر عمل نہیں کرتا رہا تو آپ وزارت انسانی حقوق و ایمریٹائزیشن موہری سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے آجر کے درمیان تنازع کی صورت میں وزارت دیئے گئے درخواست پر میرٹ کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

اگر آپ دونوں کسی نتیجے پر نہیں پہنچتے تو وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن آپ کا مسئلہ آرٹیکل 54 کی شق دو کے مطابق عدالت بھیج سکتا ہے۔

آپ مزید معلومات کیلیے موہری سے بھی رابطہ کر سکتا ہے۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button