متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ملازمین کے حقوق : ایک معزور غیر ملکی ملازم کو شدید چوٹیں آنے کے بدلے 1.2 ملین درہم کی خطیر رقم ادا کی جائے گی

خلیج اردو

ابوظبہی : ابوظہبی کے ایک تعمیراتی کارکن کو کام سے متعلق چوٹوں کی وجہ سے مفلوج ہونے کے بعد 1.2 ملین درہم ہرجانہ دیا گیا ہے۔ مزدور نئے تعمیر شدہ گودام کی چھت سے گر کر شدید زخمی ہو گیا تھا۔

 

تعمیراتی فرم جس نے ایشیائی باشندے اور اس کے مالک کو ملازمت دی تھی ، کو حکم دیا گیا ہے کہ کہ وہ ایشیائی ورکر کو ڈیوٹی کے دوران کام کی جگہ پر ہونے والی زخموں کے لیے معاوضہ ادا کرے۔ فیصلہ ابوظہبی کی فیملی اینڈ سول ایڈمنسٹریٹو کورٹ آف فرسٹ انسٹینس نے سنایا۔

 

عدالتی دستاویزات کے مطابق ایشیائی باشندہ ابوظہبی میں ایک نئے گودام میں دو دیگر کارکنوں کے ساتھ کام کر رہا تھا جب چھت کا وہ حصہ جس پر وہ کھڑا تھا، گر گیا۔

 

اتنی اونچائی پر سے گزرنے کی وجہ سے مزدور کو کافی چوٹیں آئیں۔ ایک مزدور موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ مزکورہ مقدمے میں زخمی  شدید چوٹیں آئیں اور دیگر زخموں کے علاوہ اس کے ہاتھ بھی ٹوٹ گئے۔

 

اسے اپنے زخمی ساتھی کے ساتھ اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا علاج کیا گیا۔

 

ابوظہبی کی فوجداری عدالت نے اس سے قبل تعمیراتی فرم اور اس کے مالک پر غفلت برتنے اور کام کی جگہ پر حفاظتی اقدامات کی تعمیل نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا تھا جس کے نتیجے میں یہ جان لیوا واقعہ پیش آیا۔

 

ایشیائی مزدور نے تعمیراتی فرم اور اس کے مالک کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس میں حادثے کے نتیجے میں ہونے والے جسمانی، مادی اور اخلاقی نقصانات کے معاوضے کے طور پر 5 ملین درہم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

 

ایک میڈیکل رپورٹ جس میں شکایت کنندہ کی معذوری کی حد کا اندازہ لگایا گیا تھا کہ اس کی کھوپڑی اور دماغ کو 40 فیصد نقصان پہنچا، بائیں آنکھ میں 50 فیصد بینائی ضائع ہوئی، بائیں کان میں 50 فیصد سماعت سے محروم ہو گیا۔

 

اس کے علاوہ اس کی ناک میں فریکچر کا تخمینہ 10 فیصد ہے۔ اس حادثے میں وہ اپنی سونگھنے اور ذائقہ کی حس بھی مکمل طور پر کھو بیٹھا۔ زخموں کی وجہ سے بائیں چہرے کا فالج ہو گیا اور وہ متاثرہ آنکھ کو 35 فیصد تک بند نہ کر سکے۔ اسے بائیں بازو کے 50 فیصد سسٹولک فالج کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

 

رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ یہ شخص اب خود کام نہیں کر سکتا اور کام کرنے سے قاصر ہے۔ جج نے مدعا علیہان کو کارکن کے قانونی اخراجات کی ادائیگی کا بھی حکم دیا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button