متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ٹریفک قوانین کی وہ خلاف ورزیاں جس پر آپ کو تین سو درہم جرمانہ ہو سکتا ہے، غلطیوں کی تفصیلات اس لنک میں ہے

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں ایسے بہت سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں ہیں جس کی وجہ سے آپ کو بھاری جرمانہ پڑ سکتا ہے اور اس کی مالیت تین سو درہم تک ہو سکتا ہے۔

روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے کے مطابق ان خلاف ورزیوں کی وجہ سے آپ کے ٹریفک بک میں سیاہ پوائنٹس بھی درج ہو سکتے ہیں اور یہاں تک کہ آپ کی گاڑی ایک سال کیلیے قبضے میں بھی لی جا سکتی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے وفاقی ٹریفک قوانین کو یکجا کیا ہے اور مندرجہ زیل غلطیوں کیلیے متعلقہ سزا مقرر کی ہے۔

1.اگر آپ کی اسپیڈ لمٹ ہلکے گاڑی پر اسی کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہو تو آپ کو تین سو درہم ، ٹریفک بک میں 23 سیاہ پوائنٹس اور 60 دنوں کیلیے گاڑی ضبط کی جا سکتی ہے جبکہ اسی دورانیے کیلیے آپ کا لائنسس منسوخ ہوگا۔

2.اگر آپ ایسے نمبر پلیٹ کے بغیر گاڑی چلا رہے ہوں جو فعال نہ ہو تو آپ کو 3000 درہم جرمانہ ، ٹریفک بک میں 23 سیاہ پوائنٹس اور 90 دنوں کیلیے گاڑی ضبط ہوگی۔

3. اگر آپ ایک ایسی گاڑی چلا رہے ہوں جس سے آپ دوسروں کیلئے خطرہ پیدا کررہے ہوں تو 3,000 درہم جرمانہ ، لائسنس ایک سال کیلئے معطل کر دیا جائے گا۔

4. اگر آپ سرخ بتی کو کراس کر جاتے ہیں تو 3,000 درہم جرمانہ، لائسنس ایک سال کیلئے معطل کر دیا جائے گا۔

5. اگر آپ کی بڑی گاڑی حادثات کا سبب بنتی ہے تو 3,000 درہم جرمانہ ، لائسنس ایک سال کیلئے معطل کیا جائے گا۔

6. تین یا اس سے زیادہ پہیوں کے ساتھ تفریحی چلانے پر آپ کو 3,000 درہم جرمانہ اور 90 بلیک ٹریفک پوائنٹس کی سزا دی جائے گی۔

7. تیسری خلاف ورزی کے بعد زیادہ سے زیادہ بلیک ٹریفک پوائنٹس جمع ہونے کے بعد لائسنس کے حوالے کرنے میں ناکامی پر 3,000 درہم جرمانہ کیا جائے گا۔

8. اگر ایک ٹرک اپنا بوجھ پورا نہیں کرتا ہے تو اسے 3,000 درہم جرمانہ کیا جائے گا۔

9. اگر وزنی گاڑی سے بوجھ سڑک پر گر جاتا ہے تو 3,000 درہم جرمانہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button