متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ڈرائیوروں کیلئے الرٹ: بس اسٹاپ پر پارکنگ کرنے والوں پر 2,000 درہم جرمانہ عائد ہوگا

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں مسافروں کو لینے اور اتارنے کے لیے مخصوص پارکنگ کی جگہیں فراہم کی گئی ہیں۔ ایسے میں انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ اٹھارٹی آئی ٹی سی نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے کے لیے بس اسٹاپ کا استعمال نہ کریں۔

حکام کے مطابق اسٹاپ پر بس پارک کرنے سے گاڑیوں کی نقل و حرکت میں خلل ڈالتا ہے اور سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت کو خطرے میں ڈالتا ہے۔

ایسے میں ضوابط کی خلاف ورزی کے نتیجے میں 2,000 درہم جرمانہ ہو گا، آئی ٹی سی نے منگل کو ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مطلع کیا ہے۔

اتھارٹی نے پہلے مسافروں کے لیے پک اپ یا ڈراپ آف پوائنٹ کے طور پر بس اسٹاپ کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ مسافروں کو پک اینڈ ڈراپ کے لیے گاڑی چلانے والوں کے لیے پارکنگ کی جگہیں مختص ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button