متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے اینٹی منی لانڈرنگ قانون کی خلاف ورزی پر 3 کمپنیوں کو بھاری جرمانہ کردیا

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات نے تین کمپنیوں پر 2.25 ملین درہم مالیت کے جرمانے عائد کیے ہیں جو متحدہ عرب امارات کے اینٹی منی لانڈرنگ قانون کی بعض دفعات کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے تھے۔

ان میں سے دو کمپنیاں سونے اور دیگر قیمتی پتھروں کے شعبے میں کام کر رہی ہیں جبکہ ایک رئیل اسٹیٹ میں ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ ان فرموں نے انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت، اس کے ایگزیکٹو ریگولیشن اور متعلقہ قراردادوں کے وفاقی حکم نامے کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 32 تفصیلی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق وزارت اقتصادیات میں مانیٹرنگ اور فالو اپ سیکٹر کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری عبداللہ سلطان الفان الشمسی کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں اور جائیدادوں پر پابندیاں عائد کرنا کاروبار اور مالیاتی شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یو اے ای کی کوششوں کا حصہ ہے۔

SOURCE: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button