متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے بجٹ 2021 کی منظوری دیدی

خلیج اردو
یکم نومبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات نے اتحاد کیلئے یونین بجٹ 2021 کی منظوری دیدی جس میں 58 بیلین درہم کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ کی منظوری دی گئی۔ امارات کے وائٹل نیشنل پراجکٹ کا آغاز 2021 میں ہوگا۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں شیخ محمد نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح ترقی کا سیکٹر ہوگا۔

شیخ محمد نے کہا ہے کہ آج ہم 6 بین لاقوامی معاہدوں کی یاداشت پر دستخط کی منظوری دی جو افریقی ریاستوں کیلئے ہیں۔ ہم افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کے عروج پر ہیں اور ہم دنیا کی سطح میں بڑی سفارتکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں محترم شیخ محمد کا کہنا ہے کہ مجھے آج امرات کے سفارت کاری سے متعلق اتھارٹی کی کامیابیوں اور مستقبل کے اہداف سے اگاہ کیا گیا۔ اس اتھارٹی کاکام وفاقی حکومت کی تمام صنعکاری کرانا ہے جو کہ ہماری قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button