متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے دنیا کے جدید ترین سیٹیلائٹ بنانے کی منظوری دیدی

خلیج اردو
28 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات نے خطے کے جدید ترین سیٹلائٹ ایم بی زیڈ کی منظوری دیدی۔ یہ سول اور کمرشل سیکٹر کا سب سے جدید ترین سیٹلائٹ ہوگا جسے امارات کی جانب سے داخلے سطح پر تعمیر کیا جائے گا۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ ہم امارات کی سطح پر ایک ایسا سیٹلائٹ تیار کررہے ہیں جو جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے اسپیس ہمارے خلائی مشن کیلئے مددگار ہوگا۔ انہون نے کہا ہے کہ اس سے قبل ہم نے خلیفہ سیٹلائٹ بنایا ہے جو خلا سے ہمیں انتہائی اعلی کولٹی کی تصایور وہاں سے بھجواتا ہے اور ہمیں ریسرچ میں مددگار ثابت ہورہا ہے۔

شیخ محمد کا کہنا ہے کہ ہمیں ترجیح ہے کہ ایسا موئثر اور کارآمد اسپیس سیکٹر بنائیں جس کو ہمارے اپنے ایکسپرٹ لیڈ کریں اور اس میں اماراتی ماہرین فلکیات ، محققین کام کریں اور ہمارے اپنے ریسرچ سنٹرز کو استعمال میں لایا جائے۔

شیخ محمد نے کہا ہے کہ خلائی مشن اور چاند پر جانی کی ہماری کوششیں اس سفر کی ابتدا ہے جو متحدہ عرب امارات کو خلائی مشن کے عالمی دوڑ میں نمایاں مقام حاصل کرنے کیلئے ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button