خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: وفاقی حکومت کے اداروں میں کام کرنے والی ماؤں کو گھر سے کام کرنے کی اجازت مل گئی

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز (FAHR) نے وزارتوں اور وفاقی اداروں میں کام کرنے والی ایسی خواتین ملازمین کے لیے گھر سے کام کی پالیسی کے نفاذ کا سرکلر جاری کیا ہے جن کے بچے فاصلاتی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

سرکلر میں FAHR نے اس امر پر زور دیا ہے کہ 3 جنوری 2022 بروز پیر سے شروع ہونے والے دوسرے سمسٹر کے پہلے دو ہفتوں کے دوران وفاقی حکومت کے لیے کام کرنے والی ایسی مائیں جن کے بچے گریڈ 6 اور اس سے نیچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں یا وہ معذور ہیں یا دائمی بیماریوں میں مبتلا ہیں گھر سے کام کر سکیں گی ۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ادارے ایسی خواتین ملازمین کو کچھ شرائط کے تحت گھر سے کام کرنے کی اجازت دیں گے۔ سرکلر کے مطابق ایسی ماؤں کو گھر سے کام کرنے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ ان کا کام گھر سے کیا جا سکے اور وہ جس سرکاری ادارے میں ملازم ہیں اس کا کام متاثر نہ ہو۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ادارے ایسے مرد ملازمین کو بھی گھر سے کام کرنے کا اختیار دے سکتے ہیں اگر ان کی بیویاں طبی اور تعلیمی اداروں میں کام کرتی ہیں۔ تمام وفاقی اداروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ "بیاناتی” نظام کا استعمال کرتے ہوئے طے شدہ طریقہ کار پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button