متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ویکسینشن سرٹیفیکٹس کے اجراء کا مرحلہ وار طریقہ کیا ہے

دبئی : متحدہ عرب امارات تمام ممالک کے شہریوں کیلیے ویزٹ ویزہ کے دوبارہ اجرء کا فیصلہ کیا ہے جس میں ان ممالک کے شہری بھی شامل ہیں جن کو کرونا وائرس کی وجہ سے بند کیا گیا تھا۔

حال ہی میں متحدہ عرب امارات نے بھارت اور پاکستان سمیت کچھ ممالک پر سفری پابندی لگائی ہے جس کیلیے وہ ویکسین لگوانا لازمی ہے جس کی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت نے منظوری دی ہے۔

اس کیلیے مسافر آئی سی اے یا الہوسن اپلیکیشن میں ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کیلیے درخواست دے سکتے ہیں۔

سفر سے پہلے سیاح آئی سی اے کے رجسٹر آرائیول کے سیکشن میں موبائل اپلیکیشن میں جائیں گے۔
رجسٹر آرائیول فارم پر کرنے کے بعد وہ ویکسینشن سرٹیفیکٹس اپلوڈ کریں جو آپ کو جاری کیا گیا ہے۔ اب آپ کو موبائل نمبر پر ایک پیغام موصول ہوگا جس میں الہوسن اپلیکیشن کا لنک ہوگا۔

جب مسافر متحدہ عرب امارات پہنچے گا تو اسے ایک یونیفائیڈ آئڈنٹیفیکشن نمبر یو آئی ڈی موصول ہوگا جو یا تو آئی سی اے کی ویب سائیٹ پر ہوگا یا اپلیکیشن پر۔

سیاح یو آئی فی اور آئی سی اے کی رجسٹریشن کیلیے استعمال ہونے والے نمبر کو استعمال کرتے ہوئے الہوسن اپلیکیشن کو ڈاؤنلوڈ اور رجسٹر کرے گا۔

سیاحوں کو رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کیلیے ایک مرتبہ کا پاسورڈ او ٹی پی موصول ہوگا جس کی مدد سے وہ الہوسن اپلیکیشن میں خود کو رجسٹرڈ کرائیں گے۔ الہوسن اپلیکیشن صارفین کو ان کے ویکسینشن اسٹیٹس ، پی سی آر ٹیسٹ اور اس کا رزلٹ اور لائیو کیو آف کوڈ کو دیکھ اور استعمال کرسکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button