متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: پولیس کا حادثات کو یکھ کر ایکشن : ای سکوٹر اور سائیکل ضبط کر لیے گئے

خلیج اردو
شارجہ : شارجہ پولیس نے اس سال کی پہلی سہ ماہی میں سنگین حادثات کا باعث بننے والے 168 ای سکوٹر اور سائیکلیں ضبط کیں ہیں۔

شارجہ پولیس کے ٹریفک اور پٹرول ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل محمد علائی النقبی کا کہنا ہے کہ عوام کو ٹریفک قوانین کی پیروی کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے ایک ٹریفک مہم شروع کی گئی تھی۔

سکوٹر جیسے ذاتی ذرائع آمد و رفت کا استعمال کرتے ہوئے، رہائشیوں کو ٹریفک قوانین کی پیروی کرنی چاہیے اور ان مشوروں اور رہنما خطوط پر عمل کرنا چاہیے جو ان کی جان و مال کی حفاظت کی ضمانت دیتے ہیں۔

اس مہم میں شارجہ پولیس جنرل کمانڈ کی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ساتھ ساتھ کئی پرنٹس، آڈیو، بصری اور سمارٹ میڈیا کے ذریعے عربی، انگریزی اور اردو سمیت کئی زبانوں میں آگاہی مہم کی ہدایات شائع کیں ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس مہم میں الیکٹرک سائیکلوں کے غلط اور غیر قانونی استعمال اور اس کے استعمال کنندگان کی جانب سے ٹریفک ضوابط اور ہدایات کی عدم تعمیل کی وجہ سے منفی کو واضح کرنا شامل ہے۔

SOURCE: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button