متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پچھلے ایک ہفتے سے زیادہ میں کوئی بھی شخص کرونا سے ہلاک نہیں ہوا، حکام

خلیج اردو
23 نومبر 2021
دبئی : اپنے جدید طرین طریقہ علاج اور فعال ویکسینشن مہم کے ذریعے متحدہ عرب امارات کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیت رہا ہے۔

گزشتہ اٹھ دنوں میں ملک میں کرونا وائرس سے ایک شخص بھی ہلاک نہیں ہوا ۔ متحدہ عرب امارات کرونا وائرس سے سب سے کم شرح اموات کا ملک ہے۔ یہاں یہ شرح فقط 0.28 فیصد ہے۔

یو اے ای میں ہر ویکسین کیلئے اہل شخص جس نے کرونا کی ایک خوراک لی ہو اس کی شرح 100 فیصد کے قریب ہے۔ وہ افراد جو مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں ان کی تعداد 90 ہے۔

روزمروہ رپورٹ ہونے والے کیسز متحدہ عرب امارات میں وباء کے انتہائی سطح پر جانے کے بعد سے سب سے کم رپورٹ ہورہے ہیں۔

17 اکتوبر کو 565 دنوں کے بعد پہلی بار یومیہ کیسز کی تعداد 100 سے نیچے آگئے تھے ۔21 اکتوبر سے نئے کرونا کیسز ہے کی تعداد حوصلہ افزا طور پر 100 سے نیچے رہی ہے۔ آج منگل 23 نومبر کو سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 70 ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے یہ کیسے کیا؟

متحدہ عرب امارات میں مختلف قسم کے ویکسین دستیاب ہیں جو اہل افراد کو بالکل مفت دی جاتی ہے۔
ملک میں تیز ترین اور موئثر ترین ٹیسٹنگ نظام ہے اور بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ نے یہ ممکن بنایا کہ وہ متائثرہ افراد میں اس کی تشخیص کر سکے اور اگلے مراحل سے گزار سکیں۔

معمول کی جانب لوٹنے کا سفر:

متحدہ عرب امارات کی قیادت نے کرونا واباء پر قابو پانےکیلئے سخت اقدامات کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔ قیادت نے اسکولوں اور مساجد کو بند کیا۔ ملازمین کو گھروں سے کام کی اجازت دی۔ سرحدات بند کیں اور نقل و حرکت پر پابندیاں لگا کر لاک ڈاؤن کیا۔

انتھک محنت اور کاوشوں سے اب تمام پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں اور 100 فیصد طلباء کیمپس میں واپس آ گئے ہیں اور رہائشی ایک بار پھر سفر کے قابل ہو گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے حال ہی میں کرونا کے بدترین بحران کے دنوں کے ختم کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے اگست میں متحدہ عرب امارات کی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد ٹویٹ میں کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے وبائی مرض کرونا کے دوران ایک ٹیم کے طور پر کام کیا جس سے اس جان لیوا مرض کے خلاف ہم دنیا بھر میں اس نمایاں مقام کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جہاں اسے بہترین طریقے سے انسداد کرانے والے ممالک کا درجہ حاصل ہوا۔

ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے گزشتہ چند مہینوں میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی مشکلات اور چیلنجوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات بحران سے ابھرنے والے پہلے ممالک میں سے ایک تھا۔ ایسے وقت میں جب دنیا کو بڑی مشکلات کا سامنا تھا، ہم نے خود کو صورت حال سے باہر نکالا اور بحالی کو ممکن بنایا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button