خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کاانسانی بھائی چارہ دنیا بھرکےممالک کواختلافات پرقابو پانےکی تحریک دیتا ہے

خلیج اردو: زاید ایوارڈ برائے انسانی بھائی چارے کی جیوری نے کہا ہےکہ متحدہ عرب امارات ایک ایسا علاقائی اور بین الاقوامی کردار ادا کرتا ہے جو انسانی بھائی چارے کے اصولوں کی بنیاد پر دنیا بھر کے ممالک کو اپنے اختلافات پر قابو پانے کی تحریک دیتا ہے۔ زاید ایوارڈ برائے انسانی برادری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین اور ملکہ رانیا العبداللہ کو 2022 کے اعزاز کے لئے منتخب کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس، مراکش سے تعلق رکھنے والی فرانسیسی کارکن لطیفہ ابن زیتن اور ہیٹی کی انسانی ہمدردی کی تنظیم فوکل نے2021 ایڈیشن کے اعزاز حاصل کئے تھے۔ ان دو غیر معمولی افراد کو یہ ایوارڈ دنیا کے چند اہم سماجی و ثقافتی اور سیاسی مسائل کو حل کرنے کے لیے ان کی متعلقہ کوششوں اور انسانی برادری سے متعلق دستاویز میں ان کی اقدار پر دیا گیا ہے۔ ایوارڈ کے 2022 کے فاتحین کے اعلان کے موقع پر امارات نیوزایجنسی (وام) کو اپنے خصوصی بیانات میں جیوری کے اراکین نے کہا کہ یہ ایوارڈ انسانی برادری کی دستاویز کے اصولوں کو مجسم کرتا ہے جس سے دنیا بھر کے افراد اور اداروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ایوارڈ متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی قد کو مضبوط کر رہا ہے۔ نائجر کے سابق صدر مہامدو اسوفو نے کہا کہ ایوارڈ کی اہمیت اس کے نام میں ہے۔ انسانی برادری کی دستاویز رواداری، امن اور بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دیتی ہے تاکہ ایک ایسی دنیا کی تشکیل ہو جہاں انصاف اور انسانیت غالب ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ موجودہ حالات کے درمیان بھی اہم ہے کیونکہ دنیا کو ان اقدار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ 2022 میں 200 سے زیادہ نامزدگیاں ہوئیں جو ایوارڈ میں وسیع بین الاقوامی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہیں ۔ جنوبی افریقہ کے سابق نائب صدر اور اقوام متحدہ کے سابق انڈر سیکرٹری جنرل Phumzile Mlambo-Ngcuka نے کہا کہ یہ ایوارڈ ایک اہم بین الاقوامی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر موجودہ حالات میں اس کا کردار اور بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوارڈز کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ معاشروں کے تمام طبقات میں انسانی بھائی چارے کی اقدار کو فروغ دینے میں تمام افراد کے کردار کی تصدیق کرتے ہیں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ متحدہ عرب امارات کا مقصد اپنی برادری کی روایات کی وجہ سے امن، رواداری، بقائے باہمی اور انسانی یکجہتی کی اقدار کو پھیلانا ہے اور اس امید کا اظہار کیادیگر ممالک بھی اس کی پیروی کریں گے۔ ہولی سیز ڈیکاسٹری فار پروموٹنگ انٹیگرل ہیومن ڈویلپمنٹ کے مائیگرنٹس اینڈ ریفیوجی سیکشن کے انڈر سیکرٹری کارڈینل مائیکل سیزرنی نے کہا کہ یہ ایوارڈ 2019 میں ابوظبی میں دستخط کیے گئے تاریخی ہیومن فریٹرنٹی دستاویز پر مبنی ہے جو مشترکہ اقدار کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ آج دنیا کو درپیش بہت سے مسائل سے نمٹنے کے لیے اصول اور رہنما اصول فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ بہت اہم ہے کیونکہ یہ انسانی برادری کی دستاویز کے اصولوں کو اپنانے والا پہلا ادارہ ہے جو افراد اور اداروں کو اپنی اقدار کو فروغ دینے کی تحریک اور حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ علاءالدین پروجیکٹ کی سربراہ اور جیوری کی رکن ڈاکٹر لیہ بیسر نے کہا کہ یہ ایوارڈ اہم ہے کیونکہ یہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب دنیا بار بار آنے والے بحرانوں سے دوچار ہے اور ہر ایک کی انسانیت اور بھائی چارے پر توجہ مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوارڈ ان اصولوں اور انسانی اقدار پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو عالمی امن کیلئے ناگزیر ہیں۔ 2019 میں قائم کیا گیا اس ایوارڈ کا اہتمام انسانی برادری کی اعلیٰ کمیٹی کے ذریعے کیا گیا ہے۔ یہ ایک آزاد بین الاقوامی کمیٹی ہے جو دنیا بھر کے معاشروں میں انسانی بھائی چارے کی اقدار کو فروغ دینے اور انسانی برادری سے متعلق دستاویز کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ اس کا نام متحدہ عرب امارات کے بانی مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نھیان کے اعزاز میں رکھا گیا ہے تاکہ پرامن بقائے باہمی کی ان کی میراث کو اجاگرکیاجا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button