خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا خیبرپختونخوا میں شہد، زعفران اور زیتون کی کاشتکاری میں سرمایہ کاری کا اعلان

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات(شارجہ) کے حکمران خاندان (رائل فیملی) کے ممبر شیخ عبدالعزیز جمال القاسمی نے گزشتہ شام گورنر ہاؤس پشاور کا دورہ کیا اور گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں خیبر پختونخواہ کی مجموعی استعداد و قدرتی وسائل سے استفادہ کرنے اور تجارتی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

گورنر شاہ فرمان نے شارجہ کے حکمران خاندان کے ممبر کو خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کیلئے دستیاب استعداد سے متعلق بتاتے ہوئے انہیں زرعی شعبے میں زیتون، زعفران اوربیری شہد کی معیاری استعداد سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

گورنر شاہ فرمان نے کہا کہ دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں بہترین معیاری بیری شہد، زعفران اور زیتون کی انتہائی استعداد موجود ہے، اور ہم اسلامی برادر ملک یو اے ای کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ مذکورہ شعبوں کی انتہائی استعداد سے فائدہ اٹھائے۔

شارجہ کی رائل فیمیلی کے رکن کا خیبرپختونخوا میں زیتون، زعفران اور بالخصوص بیری شہد کی معیاری استعداد میں گہری دلچسپی ظاہر کی، اور سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے یو اے ای اور خیبر پختونخوا کی تاجربرادری کے ذریعے مذکورہ شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھانے پر آمادگی ظاہر کی۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار اورچیف ایگزیکٹیو آفیسر خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ حسن داؤدبھی موجود تھے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button