متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا قومی دن : صارفین کو اگلے چھ مہینوں کیلیے 50 جی انٹرنیٹ کی پیشکش

خلیج اردو 03 دسمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے صارفین کیلیے ورجن موبائل کمپنی کی طرف سے پچاس جی بی انٹرنیٹ کی آفر کی گئی ہے جو اگلے چھ مہینوں کیلیے ویلیڈ ہوگی۔ اگر وہ 12 مہینوں کیلیے 7 جی بی یا اس سے زیادہ کا پلان لیتے ہیں تو انہیں یہ آفر دی جائے گی۔

صارفین یو اے ای 50 کا کوڈ استعمال کرکے اس آفر کیلیے دیکھ سکتے ہیں کہ وہ اہل ہیں یا نہیں۔

جو صارفین پہلے سے ایکٹیو ہیں وہ اپنے نئے سیم کو آسانی سے ورجن پلان کے ساتھ جمع کر سکتے ہیں۔ وہ یہ فری ڈیٹا7 جی بی یا اس اے زیادہ کا پلان لے کر حاصل کر سکتے ہیں۔

وہ صارفین جو 7 جی بی سے کم کا پلان خریدیں گے وہ اس فری ڈیٹا آفر کیلیے اہل نہیں ہونگے۔ اس حوالے سے ورجن موبائل کمپنی نے کہا ہے کہ اگر کسی کا موبائل سم معطل ہے تو پھر وہ وہ اپنے ڈیٹا پلان کی تجدید نہ کریں۔

اس سے قبل اتصلات گروپ نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر پچاس جی بی انٹرنیٹ کی آفر دے رہے ہیں۔

سات دسمبر تک تمام اماراتی پری پیڈ اور پوسٹ صارفین اس آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

پچاس جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا دینے کا یہ آفر ایک پروموشن ہے جو تمام کارپوریٹ ملازمین ہو صرف پچاس درہم میں پچاس جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا فراہم کیا جارہا ہے۔

اگر صارف چار دسمبر کو یہ آفر ایکٹیو کرتا ہے تو یہ آفر کے ایکٹیویشن دن سے اگلے پچاس دنوں تک پچاس جی بی ڈیٹا قابل استعمال ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button