متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا موسم : آج مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے سے درجہ حرارت گر جائے گا

خلیج اردو 05 دسمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب میں آج اتوار کے روز کچھ علاقوں میں جزوی طور پر موسم مرطوب اور مطلع ابرآلود رہے گا۔ شہریوں کو جزوی طور بادلوں سے بھرا دن دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

قومی مرکز برائے موسمیات این سی ایم ہلکے سے درمیانے درجے کی ہوائیں جنوب مغرب سے جنوب مشرق کی جانب چلیں گی جن کی رفتار 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار چلیں گی۔

درجہ حرارت کے بارے میں امکان ہے کہ کم رہے گا اور موسم ٹھنڈا رہے گا۔ الکواا اور ابوظبہی میں درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ سے گرے گا۔

دبئی اور ابوظبہی کی درجہ حرارت میں کم از کم درجہ حرارت 20 اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ نمی کا تناسب پینتیس سے اسی فیصد تک رہے گا۔

این سی ایم کے مطابق بحیرہ اومان اور بحیرہ عرب میں سمندر کا بہاؤ ہلکے سے درمیانہ رہے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button