خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی افغانستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے افغانستان میں دہشت گردی کے دو حملوں کی شدید مذمت کی ہے، ان حملوں میں سے ایک میں شمالی شہر مزار شریف میں ایک مسجد کو نشانہ بنایاگیا جس میں متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔ جمعہ کو ایک بیان میں، وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون (ایم او ایف اے آئی سی) نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ان مجرمانہ حملوں کی شدید مذمت اور ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مستقل طور پر مسترد کرتا ہے جن کا مقصد تمام انسانی اقدار اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک میں سلامتی و استحکام کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔ وزارت خارجہ نے افغانستان کے عوام، اس گھناؤنے جرم کے متاثرہ خاندانوں سےاپنی دلی تعزیت اور ہمدردی اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button