متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی مدد سے پاکستان میں کھجور کی فیکٹری نے پیدوار کا آغاز کر دیا

خلیج اردو
کھجور وہ میوہ ہے جسے عام دنوں میں بالعموم اور رمضان میں بالخصوص مسلمان اپنے خوراک کا لازم جز سمجھتے ہیں۔ پاکستان میں معیاری کھجور کی پیداوار کیلئے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں لگائی گئی فیکٹری نے پیداوار کا آغاز جعر دیا ہے۔

اس منصوبے کیلئے ابوظبہی ڈویلپمنٹ فنڈ سے 63 لاکھ 60ہزار امریکی ڈالر منظور ہوئے ہیں۔ منصوبہ یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آلنھیان کی ہدایت پر ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زایدآلنھیان کے تعاون اور نائب وزیر اعظم اور صدارتی امور کے وزیر شیخ منصور بن زاید آلنھیان کی سرپرستی میں مکمل کیا گیا ہے۔

ترقیاتی منصوبہ 5ہزار 710 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے۔ فیکٹر میں بین الاقوامی معیارات کے مطابق کجھروں کی پروسیسنگ، پیکجنگ اور ذخیرہ کرنے کی سہولت موجود ہے۔

اس کی 15 پروڈکشن لائنوں کی پیداواری صلاحیت 4 ٹن فی گھنٹہ، یا 32 ہزارٹن یومیہ سے زیادہ ہے، اس کا ریفریجریشن نظام 1ہزار 500 ٹن تک تیار شدہ کھجوریں ذخیرہ کر سکتا ہے۔

متعدد کسانوں نے پنجگور میں کھجور کی پروسیسنگ فیکٹری کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس سے انہیں اپنی کھجور کی مصنوعات کی مارکیٹنگ میں مدد ملے گی۔

کسانوں نے بحرانوں اور مشکلات کے ان حالات میں ایسےاقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے تعاون کرنے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button