ٹپسمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی ویزہ آن آرائیول پالیسی : 70 سے زائد قومیتوں کے لوگوں کو 180 دنوں تک ملک میں داخلے کے وقت ہی ویزا مل سکتا ہے

خلیج اردو
دبئی: خطے میں سب سے زیادہ مقبول سیاحتی مقام ہونے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات خاص طور پر دبئی اس شہر کا نام ہے جہاں دنیا بھر کے ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک سے ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

ہر قومیت پر مختلف ویزا قوانین لاگو ہوتے ہیں۔ ان میں سے کچھ کے رہنے والوں کو ملک میں داخل ہونے یا آمد پر ویزا مل جاتا ہے جبکہ دوسروں کو متحدہ عرب امارات آنے سے پہلے درخواست دینا پڑتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تقریباً 70 ممالک کے شہریوں کو متحدہ عرب امارات میں آمد پر ویزا ملتا ہے جبکہ دیگر قومیتوں کے افراد کو ان کی روانگی سے قبل ویزا حاصل کرنا ہوگا۔

30 دنوں کا ویزا:
ایمریٹس، فلائی دبئی اور اتحاد ایئرویز کی ویب سائٹس سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر، تقریباً 20 ممالک یا خطوں کے پاسپورٹ رکھنے والوں کو 30 دن کا ویزا آن ارائیول یا ملک میں داخل ہونے کے وقت مفت ملتا ہے۔ ان ممالک کے نام درج ذیل ہیں۔

اندورا
آسٹریلیا
برونائی
کینیڈا
چین
ہانگ کانگ (چین)
جاپان
قازقستان
مکاؤ (چین)
ملائیشیا
ماریشس
موناکو
نیوزی لینڈ
آئرلینڈ
سان مارینو
سنگاپور
یوکرین
برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ
امریکا
ویٹیکن سٹی

90 دنوں کا ویزا
90 دن کا ملٹیپل انٹری وزٹ ویزا 50 سے زیادہ ممالک یا خطوں کے شہریوں کو جاری کیا جاتا ہے۔ یہ ویزا جاری ہونے کی تاریخ سے چھ ماہ کے لیے کارآمد ہے اور ویزا رکھنے والے زیادہ سے زیادہ مسلسل 90 دنوں تک متحدہ عرب امارات میں رہ سکتے ہیں۔ ان ممالک کے نام درج ذیل ہیں۔

ارجنٹائن
آسٹریا
جزائر بہاماس
بارباڈوس
بیلجیم
برازیل
بلغاریہ
چلی
کولمبیا
کوسٹا ریکا
کروشیا
قبرص
جمہوریہ چیک
ڈنمارک
ال سلواڈور
ایسٹونیا
فن لینڈ
فرانس
جرمنی
یونان
ہونڈوراس
ہنگری
آئس لینڈ
اسرا ییل
اٹلی
کریباتی
لٹویا
لیختنسٹین
لتھوانیا
لکسمبرگ
مالدیپ
مالٹا
مونٹی نیگرو
نورو
نیدرلینڈز
ناروے
پیراگوئے
پیرو
پولینڈ
پرتگال
رومانیہ
روس
سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز
سان مارینو
سربیا
سیشلز
سلوواکیہ
سلووینیا
جزائر سلیمان
جنوبی کوریا
سپین
سویڈن
سوئٹزرلینڈ
یوراگوئے

180 دنوں تک کا ویزا:

میکسیکن پاسپورٹ رکھنے والے مسافر ایک سے زیادہ مرتبہ کے داخلے جس میں زیادہ سے زیادہ 180 دن کے قیام کی اجازت ہوتی ہے، کیلئے وزٹ ویزا کے اہل ہیں جو جاری ہونے کی تاریخ سے چھ ماہ کے لیے درست ہے اور مجموعی طور پر 180 دن کے قیام کے لیے۔

پہلے سے ترتیب شدہ ویزا:

ایشیا اور افریقہ کے دیگر تمام ممالک کے شہریوں کے لیے روانگی سے قبل متحدہ عرب امارات کا ویزا ہونا ضروری ہے۔

بھارتی شہری جن کے پاس امریکہ کی طرف سے جاری کردہ ایسا وزٹ ویزا یا گرین کارڈ ہو جو کہ کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد ہے، یا برطانیہ یا یورپی یونین کی رہائش گاہ کے حامل ہیں، وہ ایک مخصوص مدت کے لیے زیادہ سے زیادہ 14 دن کے قیام کے لیے آمد پر ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ افراد ایک مخصوص فیس کے عوض اضافی 14 دنوں کے لیے اپنے قیام کو بڑھانے کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button