خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں: کیا سیاحوں کو سفر کرنے کے لیے کووڈ پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت ہے؟

خلیج اردو: ابوظہبی کی اتحاد ایئر ویز کی ویب سائٹ پر فراہم کردہ معلومات کے مطابق، متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت آنے والے نان ویکسینٹڈ سیاحوں کو یا تو کسی منظور شدہ کلینک سے پرواز سے 48 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ دینا ہوگا یا اس کے اندر کی تاریخ والے کیو آر کوڈ کے ساتھ 30 دن کے اندر کوویڈ 19 ریکوری سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

لیکن مکمل ویکسین شدہ سیاحوں کو منفی پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس کے علاوہ سیاحوں کو ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر ایک ٹیسٹ دینا ہوگا۔ جس سے 16 سال سے کم عمر کے بچے مستثنیٰ ہیں۔

یہ اعلان متحدہ عرب امارات کی نیشنل اتھارٹی برائے ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این سی ای ایم اے) کی جانب سے کووِڈ 19 سیفٹی پروٹوکول میں نرمی کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس میں ویکسینٹڈ رہائشیوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی ضروریات کو ختم کرنا اور لوگوں کے لیے باہر ماسک پہننا اختیاری بنانا شامل ہے۔

اسی طرح، دبئی کے فلیگ شپ کیریئر ایمریٹس نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ دبئی جانے والے سیاحوں کو یا تو کوویڈ 19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ یا منفی پی سی آر ٹیسٹ جو 48 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہو وہ جمع کروانے کیلئے درست تصور ہوگا۔

دنیا کے سب سے بڑے بین الاقوامی کیریئر نے کہا کہ ویکسینیشن کے درست سرٹیفکیٹ سے یہ ثابت ہونا چاہیے کہ "مسافر کو مکمل طور پر ڈبلیو ایچ او (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) یا متحدہ عرب امارات کی طرف سے منظور شدہ ویکسین کے ساتھ ٹیکہ لگایا گیا ہو، اور اس میں کیو آر کوڈ بھی شامل ہو۔”

اسی طرح، غیر نان ویکسینٹڈ مسافروں کے لیے کووڈ -19 پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ میں بھی QR کوڈ ہونا چاہیے اور ٹیسٹ کسی منظور شدہ ہیلتھ سروس فراہم کنندہ سے لیا جانا چاہیے۔

نیا اصول 26 فروری سے دبئی جانے والے تمام سیاحوں بشمول جی سی سی سے آنے والے سیاحوں کے لیے نافذ العمل ہوا۔

امارات نے ایک اپ ڈیٹ میں کہا کہ سیاح متعلقہ حکام کی طرف سے جاری کردہ ایک درست میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی پیش کر سکتے ہیں کہ مسافر صحت یاب ہونے کی تاریخ سے آمد کی تاریخ تک ایک ماہ کے اندر کورونا وائرس سے صحت یاب ہوا ہے، جو ایک QR کوڈ سسٹم کے تحت ہے۔

ایمریٹس نے کہا، اگر درخواست کی گئی تو سیاحوں کو دبئی پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا پڑے گا اور منفی نتیجہ آنے تک خود کو قرنطینہ میں رکھنا ہوگا۔ مسافر کا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں، پھر انہیں مقامی ہیلتھ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔

دبئی کے فلیگ شپ کیریئر نے کہا کہ پرنٹ شدہ یا ڈیجیٹل پی سی آر ٹیسٹ یا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ انگریزی یا عربی میں قبول کیے جاتے ہیں اور ان میں ایک QR کوڈ شامل ہونا چاہیے۔ ایس ایم ایس سرٹیفکیٹ قبول نہیں کیے جاتے ہیں۔

کووڈ-19 پی سی آر ٹیسٹ یا دوسری زبانوں میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ قابل قبول ہیں اگر ان کی توثیق روانگی کے مقام پر کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button