متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : یو اے ای کے وفاقی اداروں کے بلڈنگز میں داخلے کیلئے کون کونسے پروٹوکول ہیں؟

خلیج اردو
ابوظبہی : نیشنل ایمرجنسی ، کرئسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے ملازمین کیلئے وفاقی اداروں میں داخلے کیلئے پروٹوکول جاری کیے ہیں۔ ان افراد کو وفاقی سرکاری اداروں میں داخلے کیلئے الہوسن اپلیکیشن پر گرین اسٹیٹس کی ضرورت ہوگی۔ یہ اعلان انیس دسمبر کو کیا گیا تھا۔

اگلے سال تین جنوری سے صرف ان ملازمین کو اداروں میں داخلے کی اجازت ہوگی جنہوں نے مکمل ویکسین لگوائے ہوں اور ان کا کرونا پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا ہو۔

وفاقی ملازمین اور سیاحوں کیلئے لازمی ہے کہ وہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں اور اگر وہ اہل ہوں تو کرونا کا بوسٹر شارٹ لگوا چکا ہو۔ تاہم ان افراد کیلئے بھی پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔اگر وہ چودہ دن میں ایک بار ٹیسٹ کرائیں گے تو ان کا اسٹیٹس گرین ظاہر ہوگا۔

غیر ویکسین شدہ افراد کو سرکاری دفاتر اور اداروں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جن افراد کو ویکسین سے استثنیٰ دیا گیا ہے ، ان کا اگر الہوسن اپلیکیشن پر اسٹیٹس گرین ہوگا تو انہیں داخلے کی اجازت ہوگی۔ایسے افراد کیلئے لازم ہے کہ وہ سات دنوں میں ایک پی سی آر ٹیسٹ کرائیں۔

سولہ سال سے کم بچوں کیلئے لیبارٹری میں ٹیسٹ کرانے سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

الہوسن اپلیکیشن پر اپنا اسٹیٹس گرین رکھنے کیلئے آپ کو چودہ دنوں میں پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ اگر آپ کا اسٹیٹس گرے آرہا ہے تو اس کا مطلب آپ کو پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہے۔

وزارت صحت اور روک تھام نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ویکسین کا بوسٹر شارٹ لازمی لگوائیں۔ حکام کے مطابق بوسٹر شارٹ سے کرونا وائرس کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button