متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں امریکی وکیل عاصم غفورکو منی لانڈرنگ ، ٹیکس چوری پر 5 ملین درہم جرمانہ عائد کردیا گیا

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظہبی کی ایک عدالت نے امریکی وکیل عاصم غفور کو منی لانڈرنگ کا اجرم مرتکب ہونے پر سزا سنائی ہے۔ انہیں 5 ملین درہم جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ پچھلے تین سالہ جیل کی سزا کو ختم کرتے ہوئے جرمانے کے حل کے بعد مجرم کی ملک بدری کا بھی حکم دیا ہے۔

اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کی عدالت نے قرار دیا کہ عاصم غفور کے اکاؤنٹ میں فنڈز جرم کا ارتکاب کرنے میں استعمال ہوئے۔

ابوظہبی جوڈیشل محکمہ کے مطابق ملزم کو قانونی طور پر مخصوص مدت کے اندر فیصلے پر اپیل کرنے کا حق ہے۔

متحدہ عرب امارات نے اس سے قبل کہا تھا کہ غفور نے ملک کے بینکاری نظام کے ذریعہ کم از کم 9 4.9 ملین درہم منتقل کرکے منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے امریکہ کو بتایا تھا کہ بین الاقوامی رقم کی منتقلی کو متعدد بینک اکاؤنٹس کے ذریعے عمل میں لایا گیا تھا جس کا مقصد اصل رقم چھپا کر ڑیکس چوری کی کوشش کی گئی۔

متحدہ عرب امارات کو امریکی محکمہ انصاف ، فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور انٹرنل ریونیو سروس کے مجرمانہ تفتیشی ڈویژن کی جانب سے ابوظہبی میں امریکی سفارت خانے سے سرکاری درخواست موصول ہوئی۔

2020 میں متحدہ عرب امارات نے غفور کی سرگرمیوں کے بارے میں اپنی تحقیقات کا آغاز کیا تو تفتیش کے بعد 25 مئی 2022 کو غفور کو منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے الزام میں عدالت نے سزا سنائی۔

متحدہ عرب امارات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے اور ان کے وکیل کو ذاتی طور پر یا ویڈیو کے ذریعہ ان کے انتخاب پر متعدد مواقع ملے ہیں اور وہ دو مواقع پر عدالت میں پیش ہوئے ہیں تاکہ وہ اپنا نکتہ نظر پیش کر سکے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button