متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارت کی کرنسی پاکستان اور بھارتی روپے کے مقابلہ میں قیمتی ہوگئی، ترسیلات زر میں 11 فیصد تک کا اضافہ ہوا

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات سے بھارت اور پاکستان کو ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے جب دونوں کرنسیوں میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں کرنسی ایکسچینج حکام کو توقع ہے کہ اگر کرنسیوں کی قدر مزید گرتی ہے تو آنے والے مہینوں میں ترسیلات زر میں مزید اضافہ ہوگا۔

ملک میں سیاسی بے یقینی اور ہنگامہ آرائی کی وجہ سے جمعرات کو پاکستانی روپیہ اماراتی کرنسی کے مقابلے 62 تک پہنچ گیا۔ اسی طرح جمعرات کو اماراتی کرنسی کے مقابلے میں بھارتی روپیہ گر کر 21.83 پر آگیا۔ جنوری 2022 کے بعد سے اس میں تقریباً آٹھ فیصد کمی آئی ہے۔

الفردان ایکسچینج کے ترجمان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے مجموعی طور پر ذاتی ترسیلات زر میں 11.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

الانصاری ایکسچینج کے سی ای او راشد الانصاری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارتی اور پاکستانی تارکین وطن کی ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ درہم کے مقابلے میں متعلقہ کرنسیوں کی قدر میں کمی کے باعث سازگار شرح تبادلہ ہے۔

لولو ایکسچینج کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے جنوبی ایشیا کے دو ممالک کو ترسیلات زر کی تعداد اور حجم دونوں میں اضافہ دیکھا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو ترسیلات زر میں تین سے پانچ فیصد کے درمیان اضافہ ہوا ہے۔ لوگوں کا ایک بڑا گروپ اب بھی شرحوں میں مزید کمی کا انتظار کر رہا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button