عالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

مجھے نہیں پتہ 20 ملین درہم میرے ملک کی کرنسی میں کتنے بن جائیں گے، متحدہ عرب امارات میں مقیم بنگلہ دیشی باشندے جس نے لاکھوں درہم جیت لیے۔

خلیج اردو
شارجہ : شارجہ میں مقیم بنگلہ دیشی باشندے عارف خان نے دارالحکومت میں منعقدہ ابوظہبی کے مائٹی 20 ملین ریفل ڈرا میں 20 ملین درہم جیتے۔

خان گزشتہ چار سالوں سے شارجہ میں کام کر رہے ہیں۔ وہ پچھلے ایک سال سے اپنی قسمت آزما رہا تھا اور 27 مئی ٹکٹ نمبر 144481 خرید کر اس نے قسمت بدلنے کی شروعات کی۔

36 سالہ رہائشی نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ میں ہمیشہ اکیلے ہی ٹکٹ خریدتا تھا۔ میں صرف اپنی قسمت آزما رہا تھا۔ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کوئی اور لاٹری ٹکٹ نہیں خریدا۔ میں پچھلے ایک سال سے خرید رہا تھا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ بنگلہ دیشی کرنسی ٹکا میں یہ انعام کی رقم کتنی ہوگی، اس نے حساب لگانے کی کوشش کی لیکن پھر ہار مان گئے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نہیں جانتا حقیقت یہ ہے کہ میں نے 20 ملین درہم جیتے ہیں اور میں نہیں جتنے کہ اتنی رقم میں کتنے ہندسے ہوں گے۔

خان کا تعلق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے ہے اور وہ شارجہ میں کار مینٹیننس کی دکان چلاتے ہیں۔ فی الحال اس کے پاس کوئی فوری منصوبہ نہیں ہے کہ جیک پاٹ کے ساتھ کیا کرنا ہے۔

جب رقم کے استعمال سے متعلق پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ ایسے کوئی منصوبہ نہیں ہے ذہن میں ۔ میں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بگ ٹکٹ کی پروموشنز دیکھی اور دلچسپی لی۔ میں نے پہلے کبھی اپنی قسمت نہیں آزمائی۔ میں نے 12 سال سعودی عرب میں کام کیا۔ میرا کاروبار وہیں چلا گیا۔

خان جیتنے والی رقم کو ضرورت مندوں کی مدد کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے دو بچے ہیں۔ میری بیوی اور میرے والدین۔ میرا بھائی یہاں دکان چلاتا ہے۔ ہم ایک خوش کن خاندان ہیں۔

مجھے امید ہے کہ یہ رقم دوسروں کی مدد کے لیے استعمال ہو سکتی ہے۔ پیسہ دنیا کی سب سے خطرناک چیز ہے۔ لہذا، میں اسے دوسروں کی مدد کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہوں اور اسے خود کو تبدیل نہیں ہونے دینا چاہتا ہوں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button