متحدہ عرب امارات

مسجد کے احترام میں مرکزی بنک نے اعزازی سکہ جاری کردیا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے مرکزی بنک نے شیخ زید گرینڈ مسجد کیلیے اعزازی سکہ جاری کیا ہے۔

ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اعزازی سکہ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے صدارتی امور اور یو اے ای مرکزی بنک کے چیئرمین کی ہدایت پر جاری کیا گیا۔

ہر ایک سکے کا وزن چالیس گرام ہے جہاں فرنٹ سائیڈ پر شیخ زید بن سلطان النہیان کا پورۓریٹ ہے جبکہ دوسرے پر لکھا ہے کہ اتحاد میری روح ، میرے دل میں رہتا ہے اور میرے دل کے قریب ہے۔

اعزازی سکے شیخ زید مسجد کی انتظامیہ کو دیئے جائیں گے ۔ اسے بیچا نہیں جائے گا تاہم اتحاد ماڈرن گیلری کی مدد سے سوق الجامی کے ممبران کو دیئے جائیں گے۔

شیخ زید گرینڈ مسجد کے اعزاز میں سکے جاری کرنے کا مقصد مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

ان سکوں سے شیخ زید کی دور اندیشی کا پتہ لگایا جا سکتا ہے جس کے ویژن کی بدولت آج کا ترقی یافتہ اتحاد ممکن ہوا اور اس مسجد کی بنیاد بھی جدیدیت ، علوم اور اسلامی تاریخ و ثقافت کی عکاس ہے۔

یہ سکے یو اے ای کے پچاس سالہ تقریبات کے سلسلے میں جاری ہوئے ہیں جو ملک کے ایک درخشان ماضی اور کامیابی کے سفر کے ساتھ ساتھ اگلے پچاس سالوں کی حکمت عملی اور منصوبہ بندی کی عکاسی کرتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button