متحدہ عرب امارات

منظم انداز میں پیشہ ورانہ طور پر بھیک مانگنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ، حکام نے الٹی میٹم جاری کر دیا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکیوشن نے آج اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک پوسٹ کے ذریعے بھیک مانگنے کے منظم جرم کے انتظام کیلئے سزاؤں کی وضاحت کی ہے۔

2021 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 31 کے آرٹیکل 476 کے مطابق تعزیرات کا قانون کے مطابق منظم طور پر پیشہ ورانہ بھیک مانگنے والوں کو کم از کم چھ مہینوں کے قید اور 100,000 درہم جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔

اس قانون کے مطابق اگر کوئی شخص کسی دوسرے ملک سے کسی بھیک مانگنے والے کو بلالیں اور پھر اس سے بھیک منگوائیں تو اسے بھی وہی سزا دی جائے گی۔

اس حوالے سے معاشرے میں شعور اور آگاہی کیلئے استعاثہ عامہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔ یہ ملک میں تازہ ترین قانون سازیوں کے بارے میں ان کی آگاہی بڑھانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button