پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

مہنگائی حکومتی کنٹرول سے باہر ہوگئی، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 32 فیصد سے زیادہ ہوگئی

خلیج اردو

اسلام آباد : حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام،مہنگائی کی شرح بتیس فیصد سے زائد ریکارڈ،رواں ہفتے برائلر مرغی فی کلو دس روپے اٹھاسی پیسے مہنگی لہسن کی فی کلو قیمت سات روپے پانچ پیسے بڑھ گئی۔

 

ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی لہر برقرار، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 32اعشاریہ82فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے برائلر مرغی فی کلو 10 روپے 88 پیسے تک مہنگی ہوئی،لہسن کی فی کلو قیمت 7روپے دال ماش 6روپے 6پیسے فی کلو تک مہنگی ہوئی۔

 

ایل پی کا گھریلو سیلنڈر 9 روپے 35 پیسے تک مہنگا ہوا، رواں ہفتے گندم کا 20کلو آٹے کا تھیلا چار روپے مزید مہنگا ہو گیا۔مٹن،مصالحہ جات،دودھ,دہی بریڈ سگریٹس کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

 

ادارہ شماریات کی رہورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں صرف اعشاریہ 2 کی کمی ہوئی رواں ہفتے ٹماٹر 4روپے چینی کی فی کلو قیمت میں 39 پیسے کی کمی ہوئی، 9 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button