متحدہ عرب امارات

میرے مخالفین کو خوف تھا کہ اگر میں جنرل فیض کو آرمی چیف بنایا تو ان کا مستقبل ختم ہو جائے گا، عمران خان

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو یہ خوف تھا کہ بطور وزیر اعظم میں جنرل فیض کی بطور آرمی چیف تقرری کروں گا تو ان کا مستقبل تاریک ہو جائے گا۔

اسلام آباد میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ وفاقی وزیر خرم دستگیر نے بیان دیا ہے کہ عمران خان اپنا آرمی چیف لانا چاہتا تھا۔ میں واضح کردوں کہ میں ایسا کوئی فیصلہ کرنے والا نہیں تھا۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ملک کا اگلا آرمی چیف کون ہوگا، ہم نے تو یہ طے کیا تھا کہ وقت آنے پرمیرٹ پر فیصلہ کیا جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ماضی میں الیکشن جیتنے کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے رہے لیکن جب میں نے حکومت میں آکر دونوں پر ہاتھ ڈالا تو یہ میرے خلاف دونوں ایک ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اداروں کو ختم کررہی ہے، سوچو کہ جب نیب رانا ثنا اللہ کے ماتحت ہو کیا احتساب ہوگا۔ ایف آئی اے میں من پسند افراد کو مقرر کرکے حکومت نے اپنے کیسز ختم کیے۔

عمران خان نےکہا کہ امریکا ہمارے مفاد کیلئے نہیں اپنے مفاد کیلئے حکومت تبدیل کرتا ہے۔ امریکہ کا ایجنڈا ہے اسرائیل کو تسلیم کرو ،کشمیر کو بھول جاؤ ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری کے پاس چوری کا پیسہ ہے اور وہ اداروں کو کنٹرول کرنا چاہتا تھا۔ جو ان کی عادت ہے اس کا مجھ پر الزام لگا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button