متحدہ عرب امارات

میں نے جب روس کا دورہ کیا تو ایک طاقتور ملک ناراض ہوگیا، عمران خان

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب روس کا دورہ کرنے سے ایک طاقتور ملک ناراض ہوگیا۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کا سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیکیورٹی ڈائیلاگ ملک کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو معاشرہ طاقتور مجرموں کو قانون کے نیچے نہیں لاسکتا،وہ کامیاب نہیں ہوسکتا ۔ غریب ملک کے کرپٹ لوگ وہاں کا پیسہ باہر لے جاتے ہیں، چھوٹے لیول کی کرپشن ملک کو تباہ نہیں کرتی بلکہ منی لانڈرنگ کی بڑی وجہ مجرموں کو سزائیں نہ ملنا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خود مختار خارجہ پالیسی سے ہی قومیں بنتی ہیں۔۔۔۔۔ایک طاقتور ملک ناراض ہو گیا کہ روس کا دورہ کیوں کیا، بھارت جو ان کا اتحادی ہے وہ روس کی پوری مدد کر رہا ہے۔ ایک بیان میں پڑھا، کہا گیا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی آزاد ہے اسے کچھ نہیں کہہ سکتے، اگر بھارت خود مختار ملک ہے تو ہمیں بتائیں ہمارے ملک کی پالیسی کیا ہے۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوءے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنہوں نے اچکنیں سلوائی ہیں، وہ انٹرویو دے رہے ہیں کہ امریکا کو ناراض نہ کریں ان کے بغیر گزارا نہیں ہوسکتا، امریکا کو ناراض نہ کرنے کے بیان دینے والوں کی وجہ سے ہم یہاں تک پہنچے ہیں، ان لوگوں نے ہی ایلیٹ کے مفادات پر قوم کو قربان کیا ہے

وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ ہم نے سعودی عرب، ایران اور ترکی کو اکٹھا کرنے کوشش کی، افغانستان میں ہمارا بہت بڑا کردار ہے اور ہم نے امن عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کی۔۔۔ نئےپاکستان میں قانون کی بالا دستی، فلاحی ریاست اور آزاد خارجہ پالیسی ہوگی، ڈالرز کی امداد کی وجہ سے اپنے لوگوں کے مفادات کو قربان نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button