متحدہ عرب امارات

نئے ڈرائیو تھرو مرکز میں 180 اماراتی درہم میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ

خلیج اردو – متحدہ عرب امارات کے شہری ، مکین اور سیاحت کے لیے آنے والے غیرملکیوں کے لیے دارالحکومت ابوظبی کے علاقے المرور میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے ایک نیا ڈرائیور تھرو مرکز قائم کردیا گیا ہے جہاں وہ 180 اماراتی درہم (49 ڈالر) میں یہ ٹیسٹ کراسکتے ہیں۔

مبادلہ صحت مرکز کے سینیر نائب صدر حسن جاسم آل نوویس نے کہا ہے کہ ’’اس نئے ٹیسٹ مرکز میں ماضی میں کووِڈ-19 کے ٹیسٹوں سے استفادہ کیا جائے گا۔یہ عوام کے لیے کھلا رہے گا اور اس سے سیاحتی ویزے کے حاملین بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔‘‘

یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق نیا ٹیسٹ مرکزالجزیرہ اسپورٹس کلب میں قائم کیا گیا ہے اور یہ اتوار سے جمعرات صبح 6 بجے سے شام 9 بجے تک کھلے رہے گا۔

اس مرکز میں اپنا ٹیسٹ کرنے والے افراد کو 24 سے 48 گھنٹے میں ایس ایم ایس کے ذریعے نتائج موصول ہوجائیں گے۔

آل نوویس کا کہنا ہے کہ اس نئے ٹیسٹ مرکز کو کھولنے کا مقصد یو اے ای میں کرونا وائرس کی وَبا پر قابو پانے کے لیے پی سی آر کے ٹیسٹوں کا دائرہ کار بڑھانا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں ابوظبی میں کرونا وائرس کا پی سی آر ٹیسٹ 340 درہم میں ہورہا تھا۔البتہ بعض اسپتالوں اور کلینیکوں میں اب یہ180 درہم میں کیا جارہا ہے۔

قبل ازیں دبئی کی ملکیتی امارات ائیرلائنز نے سوموار کو یو اے ای میں آنے والے غیرملکی مسافروں کے لیے نئے سفری قواعد وضوابط جاری کیے ہیں۔ان کے تحت بعض ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آمد پر کرونا وائرس کا پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی اجازت دے دی ہے جبکہ بعض ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ آنے سے قبل اور دبئی میں آمد کے بعد بھی پی سی آر ٹیسٹ کرائیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button