متحدہ عرب امارات

نشے میں ہوکر پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی اور تشدد کرنے والے ٹرک ڈرائیور کو تین سال جیل کی سزا سنا دی گئی

خلیج اردو
عجمان : عجمان کے کریمنل کورٹ نے 35 سالہ عرب شہری کو تین سال جیل کی سزا سنائی ہے۔ انہوں نے ایک ڈیوٹی پر موجود پولیس افیسر کے ساتھ بدتمیزی کی تھی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق نشے میں دھت شخص کیفے میں موجود لوگوں کو تنگ کررہا تھا۔ پولیس کو انہیں سمجھانے کیلیے بلایا گیا۔

جب پولیس پہنچی تو اس شخص نے پولیس افیسر کو وردی سے پکڑا اور اس کا ہاتھ زور سے پکڑے رکھا۔ اس سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

ملزم نے افسران کیلیے نازیبا الفاظ استعمال کیے جو ان کو گرفتار کرنے کیلیے موجود تھے۔

متائثرہ پولیس افیسر کی جانب سے دستخط شدہ میڈیکل فارم کے مطابق پولیس افیسر کے بائیں ہاتھ پر تشدد کی وجہ سے زخم کے نشان ہیں۔

عدالت نے اس شخص کی سزا مکمل ہونے کے بعد جلاوطنی کا حکم دیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button