متحدہ عرب امارات

ورات کوہلی کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار کر لیا گیا

خیلیج اردو 11 نومبر 2021

دبئی:بھارتی پولیس نے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان ورات کوہلی کی کمسن بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دینے والے حیدرآباد کے سافٹ وئیر انجینئر کو گزشتہ روز گرفتار کر لیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے پر سوشل میڈٰیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کھلاڑیوں اور انکے اہلخانہ کو دھمکیاں بھی دی گئیں۔

پولیس کے مطابق ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے اکوباتنی رامناگیش کو ورات کوہلی کی بیٹی کو دھمکی پر مشتمل ٹوئٹ وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا۔

تئیس سالہ ملزم پر جنسی طور پر ہراساں کرنے،دھکمیاں دینے اور فحش مواد پبلش کرنے کے چارجز  لگائے گئے ہیں۔

ممبئی ہولیس کے ایک اہلکار کے مطابق ملزم کو حراست میں لیکر ممبئی منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے ورات کوہلی نے بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما سے شادی کی جس کے بعد رواں سال جنوری میں انکے ہاں

بچی کی پیدائش ہوئی۔

Source: KhaleejTimes

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button