متحدہ عرب امارات

وفاقی حکومت نے کسان پیکج کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کسان پیکج کی منظوری دے دی۔ کسانوں کی دیے جانے والے ‏زرعی قرضوں کا حجم 1419 ارب سے بڑھا کر1802 ارب کردیا گیا۔ ڈی اے پی کھاد کی ‏قیمت میں بھی کمی کی منظوری دے دی گئی۔ ای سی سی نے نوجوانوں کیلئے یوتھ بزنس ‏اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کی منظوری بھی دے دی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت غذائی ‏تحفظ کی کسان پیکج سمری منظور کرلی گئی۔ کسان پیکج کے تحت زرعی قرضوں کا حجم ‏‏1419 ارب روپے سے بڑھا کر 1802 ارب کردیا گیا۔ ڈی اے پی کھاد کی فی بوری قیمت ‏کو13750 سے کم کرکے 11250 کردیا گیا۔ کسان پیکج کے تحت 3 لاکھ ٹیوب ویلوں ‏کوسولرانرجی پرمنتقل کیا جائے گا۔‎ ‎

حکومت نے پی ٹی آئی حکومت کے کامیاب جوان انٹرپرینورشپ پروگرام کا نام بھی بدل ‏دیا۔ ای سی سی نے کامیاب جوان انٹرپرینورشپ پروگرام کا نام وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ‏ایگریکلچر لون رکھ دیا۔۔۔ جس کے تحت نوجوانوں کو کاروبار کیلئے قرضے دیے جائیں ‏گے۔‎ ‎

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہائی سپیڈ ڈیزل پرپی ایس اوکے علاوہ تمام پرائیویٹ آئل ‏مارکیٹنگ کمپنیوں کو16.75 ڈالرفی بیرل پریمیئم کی اجازت بھی دے دی۔ کورونا ‏ویکسینیشن اوردیگرامورکیلئے وزارت صحت کو2ارب 92 کروڑ80 لاکھ روپے جاری ‏کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ ای سی سی نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس اورسٹیٹ ‏انجینئرنگ کارپوریشن کو اراضی منتقلی کی اجازت بھی دے دی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button